لندن ؛ پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

IQNA

لندن ؛ پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

13:31 - January 05, 2014
خبر کا کوڈ: 1350904
بین الاقوامی گروپ : لندن میں مقیم شیعہ مسلمانوں نے گزشتہ شب ۴ جنوری کو شہر میں واقع ایم کیو ایم کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنہ دیا ہے ۔


ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)  نے  اطلاع رساں ویب سائیٹ "Shia Post"کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ  مظاہرہ  مجلس  وحدت  مسلمین  کی  کال  پر پاکستان  میں  جاری  شیعہ  مسلمانوں  کی نسل  کشی  کے  خلاف  احتجاج  کے  لیے  برپا  کیا  گیا  ہے  ۔  



 واضح رہے کہ کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ بالخصوص علامہ دیدار علی جلبانی، شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور سید علی شاہ کے قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جمعہ کے روز پاکستان سمیت لندن میں بھی پر امن احتجاج کی کال دی  تھی   جس  کے  بعد لندن میں قائم ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ (لندن، 54-58، فرسٹ فلور، ایلسبتھ ہاؤس، ہائی اسٹریٹ، ایجوائر، مڈل سیکس ایچ اے 78 ای جے، برطانیہ) کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  ہے  ۔



سیکورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ چار برسوں سے کراچی میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے معتبرین، قومی و ملی شخصیات کے قتل عام میں ایم کیو ایم میں شامل تکفیری کارکن ملوث ہیں، جن کی نشاندہی بار ہا خفیہ ادارے کر تے رہے ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی کی اور نہ ہی ایم کیو ایم کی قیادت نے اس پر کوئی سنجیدگی دکھائی۔ 



1350657

نظرات بینندگان
captcha