ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ On Islamکے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے معروف مؤرخ "عرفان حبیب" نے "اعتدال پسند تفکر کی ترویج" نامی اسلامی انجمن کی جانب سے منعقد کی گئی ایک کانفرنس کے دوران واضح کیا : اگر ہم غور کریں تو ہمارے تمام کام جیسے تحصیل علم کے لیے کوششیں ، روزی کی تلاش ، نفس کے ساتھ مقابلہ وغیرہ سب جہاد کے زمرے میں آتے ہیں ، لیکن آج مفہوم جہاد سے مکمل طور پر سوء استفادہ کیا جا رہا ہے ۔
تاریخ علوم اور سیاست کے ماہر اس مؤرخ نے مزید کہا : بعض مسلمانوں کی جانب سے اس الہی فریضے کے غلط استعمال نے اسلام دشمنوں کو جہاد کے خلاف انگشت نمائی کا موقع فراہم کیا ہے ۔
1350743