ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے کویتی نیوز ایجنسی KUNA کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے اعلان کیا : ہر سال امیر کویت "صباح احمد جابر صباح" کے تعاون سے منعقد ہونے والے ان قرآنی مقابلوں میں "قرآن اور ٹیکنالوجی" کے عنوان سے ایک نئے شعبے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس شعبے میں حصہ لینے والے امیدوار قرآن کریم سے مربوط مسائل میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اپنے اپنے پروجیکٹ پیش کریں گے ۔
یہ پانچویں بین الاقوامی حفط و قرائت قرآن کریم مقابلے اس سال ۲ سے ۱۰ مارچ تک کویت میں منعقد ہوں گے ۔
1351182