ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے براثا نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم امام علی(ع) کے مذکورہ شعبے کے انچارج "فائق الشمری" نے خیال ظاہر کیا : یہ ادارہ اس قسم کے علمی آثار کی اشاعت کے ذریعے دنیا بھر میں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کے افکار کی تبلیغ و ترویج کے لیے کوشش کر رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : ادارے نے عربی زبان میں "الولایة" مجلے کے گزشتہ تین شماروں کے مختلف موضوعات کے فارسی تراجم کو "ولایت" نامی مجلے میں شائع کیا ہے ۔
مذکورہ ادارے میں خدمات انجام دینے والے "ریاض مجید الخزرجی" نے کہا : اس ادارے کا کام عصر حاضر کی زندہ زبانوں من جملہ ؛ انگلش ، فارسی ، اردو ، ہسپانوی اور فرانسیسی میں مختلف علمی آثار کو شائع کرنا ہے ۔
1352250