
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق کانفرنس کی اختتامیہ تقریب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل "آیت اللہ شیخ محسن اراکی" اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ "آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی" نے خطاب کیا ہے ۔
تقریب کے دوران رسول کریم (ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک دستاویزی فلم چلائی گئی اور اس کے بعد آیت اللہ اختری سمیت عالم اسلام کی چیدہ شخصیات نے کانفرنس کی اہمیت اور اھداف پر روشنی ڈالی ہے ۔
اسی طرح تقریب کے اختتام پر وحدت اسلامی کے حوالے سے فعال سال کی بہترین شخصیات اسی طرح سال کی منتخب کتابوں کے مصنفین کو انعامات دیے گئے ہیں ۔
1360691