ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ کے شمال میں واقع "بیت ایل" نامی یہودی بستی کے رہنے والے صیہونیوں نے فلسطینیوں کو قتل کی دھمکیاں دی ہیں ۔
عینی شاہدوں کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے رام اللہ کی طرف مارچ کیا اور فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کو ملک بدر کرنے کے لیے نعرہ بازی کی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو بیت ایل کے یہودیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے ۳۰ سے زائد افراد کو زخمی کر دیا اور رام اللہ سے یہودی بستیوں کو جانے والے تمام راستوں کو بھی بند کر دیا تھا ۔
1371665