ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین ہیومن رائٹس واچ میں شعبہ "مذہبی آزادی" کے انچارج شیخ میثم سلمان نے الدراز شہر میں اہل تشیع کی سب سے بڑی مسجد جامع امام صادق(ع) پر سیکورٹی فورسز کے حملے کو حکومتی سطح پر پائی جانے والی متعصبانہ اور فرقہ وارانہ سوچ کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔
انہوں نے عالمی اداروں سے بحرین میں مذہبی مقدسات اور مقامات پر حملوں کو رکوانے کے لیے فوری اقدام کرنے کی اپیل کی ہے ۔
شیخ سلمان نے واضح کیا : مسجد امام صادق(ع) بحرینی شیعوں کے لیے بہت عظیم جگہ ہے جہاں جمعہ کے دن ملک کا سب بڑا اجتماع منعقد ہوتا ہے اور ہزاروں افراد نماز جمعہ کے لیے یہاں اکھٹے ہوتے ہیں ایسے مقدس مقام پر سیکورٹی فورسز کے حملے اور آنسو گیس کا استعمال انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں ۔
1374949