ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے حرم امام حسین(ع) کی اطلاع رساں ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ مقابلے ۱۳ فروری سے کربلا میں شروع ہوئے تھے اور گزشتہ روز ان مقابلوں کی اختتامیہ تقریب منعقد کی گئی ہے ۔
اختتامیہ تقریب کا آغاز ان مقابلوں کے شعبہ قرائت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے "محمد عبد الکریم کاظم" کی جانب سے تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد حرم امام حسین (ع) سے وابستہ دارالقرآن کے نائب صدر "سید مرتضی جمال الدین" نے خطاب کیا ہے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ حرم امام حسین (ع) سے وابستہ دارالقرآن عالم اسلام میں قرآنی نسل کی پرورش کے لیے کوشاں ہے عراق میں ۱۰۰۰ حافظ نامی منصوبے کی کامیابی کے لیے حرم کے متولی شیخ عبد المہدی کربلائی کی کوششوں کی قدردانی کی ہے ۔
1376387