ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "کویت نیوز" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ "شفاعة" سے موسوم یہ قرآنی مقابلے کویت کی وزارت اوقاف کے سیکرٹریٹ کے تعاون سے منعقد کیے گئے ہیں جن کی اختتامیہ تقریب آج صبح مقامی وقت کے مطابق ۱۰:۳۰ پر کویت کے امیر "شیخ صباح احمد جابر الصباح" اور شیخ الازہر "احمد الطیب" سمیت کویت کے اعلی حکام کی موجودگی میں منعقد کی گئی ہے ۔
اختتامیہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مختلف شخصیات نے خطاب کیا اور قرآن کریم کے حوالے سے دستاویزی فلم دکھائی گی ۔
قابل ذکر ہے کہ ۱۷ فروری کو شیخ الازہر اور ان کے ہمراہ وفد امیر کویت کی دعوت پر کویت پہنچے ہیں ۔
1377013