ایکنا نیوز-العالم نیوز چینل کے مطابق سلفی کونسل کے نائب امیر " برہامی " کے توہین آمیز بیان نے مصر میں ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیا ہے ۔ اس سلفی مولوی نے ایک اخبار سے انٹرویو میں کہا تھا کہ ایک فوجی چیف کا صدر بننا کو ئی مسئلہ نہیں کیونکہ رسول اللہ {ص}بھی بیکوقت آرمی کمانڈر اور صدر رہے ہیں۔ اس سلفی مولوی نے سابق جنرل "عبدلفتاح" کی تعریف میں کہا کہ انہوں نے بہترین انداز میں آرمی کو کنٹرول کیا اور وہ ایک بہترین وطن دوست اور متقی انسان ہے ۔اس تبلیغی مولوی نے مزید کہا کہ سلفی نقطہ نگاہ سے صدر کومومن اور مغرب و مشرق سے وابستہ نہیں ہونا چا ہیئے اور اسلام کے خلاف کام نہیں کرنا ہوگا۔