ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے "world bulletin" کے مطابق پچاس سالہ جولی فیلپس اور ۱۸ سالہ جما پارکین کو ،توہین قرآن پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جا چکا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے "بیرمنگھم سٹی " اور میڈلز بورو" کلب کے درمیان میچ کے دوران قران کے اوراق پھاٹ کر پھینکے اور توہین آمیز نعرے لگائے ہیں ۔ پارکین نے عدالت میں دعوی کیا ہے کہ انہیں پتہ نہیں تھا کہ انکے ہاتھ میں موجود صفحات قرآن کے اوراق ہیں ۔ عدالت نے ان دونوں افراد کو نقد ی جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی میچز میں اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔