ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے " صدی البلد" کے مطابق فرج اللہ شازلی معروف مصری قاری اس جرم میں کہ انہوں نے
عراق میں شیعہ ازان دینے کے علاوہ دعائے سلامتی امام زمانہ کی تلاوت کی ہے مسجد الازھر میں تلاوت کے لیے
نا اہل قرار دیا گیا۔جامع الازھر نے اس اقدام کے علاوہ مزید تاکید کی ہے کہ وزارت اوقاف تمام مساجد میں اس قاری کو تلاوت سے روک دے اور اس پر قانونی چارہ جوئی بھی عمل میں لائے۔جامعہ الازھر کے شیخ کے معاون نے الزام لگایا ہے کہ چند پیسوں کی خاطر اس قاری نے اپنے دین کو فروخت کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ قاری فرج اللہ شازلی بین الاقوامی پائے کا اعلی قاری ہے جو اب تک بیشمار مقابلوں میں جج کے فرائض انجام دے چکا ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے یقینی طور پر وحدت اور ہم آہنگی کے فروغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔