نائیجیرین صدر کا بوکو حرام کے خلاف اعلانِ جنگ کا اعلان

IQNA

نائیجیرین صدر کا بوکو حرام کے خلاف اعلانِ جنگ کا اعلان

9:45 - June 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1413393
بین الاقوامی گروپ:تنظیم بوکو حرام کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔

ایکنا نیوز-روزنامہ اساس-ئیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف مکمل جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے 219مغوی طالبات کے والدین کو یقین دلایا کہ ان کی بچیوں کو اس گروہ کی قید سے چھڑایا جائیگا۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ نائیجیریا اس گروہ کے خلاف کس طرح کا آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے، کیونکہ ملک کے شمالی حصے میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ ہے اور وہاں ایک فل اسکیل ملٹری آپریشن پچھلے ایک برس سے جاری ہے۔ ادھر اس عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کیمرون کی سرحد کے قریب نائیجیریا کے شمال مشرقی گاں گرمشی میں ایک حملہ کیا گیا، جس میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔

26

نظرات بینندگان
captcha