ایکنا نیوز- شفقنا-اطلاعات کے مطابق عراقی سیکورٹی فورس نے بدھ کی صبح کربلائے معلی کے قدیمی علاقے میں الصرخی نامی ایک منحرف اور گمراہ فرقےکی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر سیف سعد نامی محلے میں واقع محمود الصرخی کے دفتر کا محاصرہ کرلیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورس اور کالعدم بعث پارٹی کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں- بتایا جاتا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے سیف سعد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا ہے-
وا ضح رہے کہ کالعدم بعث پارٹی سے وابستہ ایک عالم نما شخص" محمود الصرخی " نے جو مرجعیت کا بھی دعویدار ہے ،اپنے حامیوں کو عراقی سیکورٹی فورس اور فوج کے خلاف جہاد کا حکم صادر کررکھا ہے - اس عالم نما شخص سے وابستہ دہشت گردوں نے کربلائے معلی کے محلے سیف سعد میں لوگوں کے گھروں میں گھس نے کے بعد ان گھروں کی چھتوں پر سے عراقی سیکورٹی اہلکاروں کو کو نشانہ بنایا - اطلاعات کے مطابق کربلا شہر کے قدیمی علاقے کے مقامی لوگ خصوصا نوجوان طبقہ الصرخی سے وابستہ اس گمراہ فرقے کی جانب سے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے مقابلے میں، حضرت امام حسین اور حضرت ابولفصلل عباس علیہما السلام کے روضوں کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کی معاونت کے لئے پہنچ گئے ۔ آخری اطلاعات کے مطابق محمود الصرخی اور انکے تمام حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔