ایکنا نیوز- شعبہ مشرقی ایشیاء- ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر حجتالله ابراهیمیان کے مطابق ایران کے قرآنی علوم کے ماہر احمدی شاهرختی کی زیرنگرانی کلاسز اور محافل کا اہتمام کیا گیا ہے
ان پروگراموں میں حفظ،قرآت،تواشیح،صوت ولحن اور مختلف سیمینار وغیرہ شامل ہیں
انڈونیشیاء کے مختلف شھروں جیسے جکارتا، سورابایا، مالانگ، پالمبانگ، آچه، مدان اور ماکاسار میں مختلف علمی مراکز ، یونیورسٹیز اور شیعہ سنی مساجد میں قرآت قرآن ،قرآت ابتھال اور لیکچر وغیرہ بھی ایرانی ماہر قرآن کی شرکت کے ساتھ ماہ صیام کے پروگراموں میں شامل ہیں۔