ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam»، کے مظاہروں میں شریک مطابق جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم اسلامی حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ وہ بیدار ہوجائیں اور ایک حقیر اور چھوٹے اسرائیل کے خلاف قیام کریں
انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک قیام کریں تو یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
مظاہرین نے ان مظاہروں میں اسرائیل کے خلاف نعرے لگائیں۔
کشمیر میں بھی ہزاروں طلباء نے ان مظاہروں میں حصہ لیا۔
کمپیوٹر اسٹوڈنٹ محمد زبیر، کا کہنا ہے کہ ہم نے مظالم کا منظر دیکھا ہیں اور اگر ہم کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ تو کرسکتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں تین دن سے مظاہرے جاری ہیں اور ان مظاہروں میں مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے جاتے ہیں ۔
پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں صیھونی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔