ایکنا نیوز- سماء نیوقبوضہ بیت المقدس : فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نےغزہ میں زمینی جارحیت کا آغاز بھی کردیا، تازہ کارروائیوں میں سات فلسطینی شہید کر دئیے گئے، جس کے بعد گیارہ روز کے دوران شہادتوں کی تعداد دو سو سینتالیس تک جا پہنچی ہے
اسرائیلی زندگیاں محفوظ بنانے کے نام پر فلسطینیوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا گیا، وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر جدید ہتھیاروں سے لیس فوجی غزہ پر حملہ آور ہوئے، نہتے فلسطینیوں کو گولہ بارود کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی حملوںٕ پر عالمی رہنماؤں نے ہونٹ سی رکھے ہیں، مگر عوام سراپا احتجاج ہیں، فرانس میں صدر ہولاندے کی خاموش اسرائیلی حمایت کیخلاف پرتشدد احتجاج کیا گیا۔ پیرس کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکے گئے تو جواباً پتھراؤ کردیا گیا۔
امریکا میں بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور جارح اسرائیل کی مخالفت لوگ بڑی تعداد میں باہر نکلے، نیویارک میں نکالی گئی ریلی میں بینرز اُٹھائے مظاہرین عالمی ضمیر کو جھنجوڑتے نظر آئے۔ دوسری جانب حماس رہنما خالد مشعل نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کی صورت میں جنگ بندی کی پیشکش کردی ہے۔