
ایکنا نیوز- فرانس کے اطلاع رساں ادارے «پیتر لرنر» کے ترجمان کے مطابق صھیونی فوج کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ایک فوجی کے اغواء میں حماس کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے جنگ بندی توڑنے کا اعلان کردیا
فوجی ترجمان کے مطابق غزہ کے مظلوم عوام پر حملہ جاری رہے گا
بہتّر گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز اقوام متحدہ اور امریکہ نے پیش کیا تھا جسکے مطابق جمعہ کو صبح آٹھ بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہونا تھآ ،لیکن کچھ دیر بعد ہی صھیونیوں نے رفح کے علاقے پر شدیدی بمباری کا آغاز کردیا ۔ ان حملوں میں کم سے کم چالیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں
اس سے پہلے صھیونی حکام نے جنگ بندی قبول کرنے کا اعلان کیا تھا
اس کھلم کھلا خلاف ورزی کے باوجود بان کی مون نے حماس کو جنگ بندی کے خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھرایا ہے۔
صھیونی رژیم کے حملوں میں اب تک ڈیڑھ ہزار سےزائد فلسطینی ہلاک اور ہزاروں دیگر زخمی ہوچکے ہیں ۔
1434855