ویکتور لوپز منچرو، کے مطابق اس دریافت میں سب سے اہم اجتماعی قبر کی دریافت ہے جو لگتا ہے کہ مسلمانوں کی ہے
قبر میں رکھے تمام افراد کی سمت مکہ کی طرف ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ مسلمان تھے
تاریخ کے مطابق اسپین کے ایک بڑے حصے پرمسلمان سال ۷۱۱ سے ۱۴۹۲ ء تک حکومت کرتے رہے ہیں۔
عیسائیوں کی حکومت کے ساتھ یہاں سے مساجد کو خراب یا کلیسا میں تبدیل کرنےکا عمل شروع کیا گیا۔
اس وقت اسپین میں ایک ملین چھ لاکھ کے لگ بھگ مسلمان رہتے ہیں جو اسپین کی مجموعی آبادی کا چار فیصد بنتا ہے ۔
اسلام اسپین میں دوسرا بڑا مذہب ہے اور سال ۱۹۶۷ کے قانون کے مطابق اسلام کو رسمی حیثیت سے قبول کیا گیا ہے ۔