ایکنا نیوز- روزنامہ «الریاض» کے مطابق «ملک فهد» پبلشرز نے رمضان المبارک میں چار لاکھ آٹھ ہزار دو سو بیس قرآن مجید کے نسخے اور اسلامی کتابیں مکتوب اور آڈیو شکل میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں تقسیم کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف سائزوں اور رنگوں میں قرآن مجید مکتوب،جبکہ ڈھائی ہزار تلاوت کی کیسیٹیں ،اکاسی ہزارمختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ قرآن اور بارہ ہزار سے زائد اسلامی کتابیں رمضان المبارک میں تقسیم کی گئی ہیں۔
اس ادارے کی جانب سے گذشتہ تیس سالوں کے عرصے میں دو سو پچھتر ملین سے زائد اسلامی کتابیں اب تک تقسیم کی جاچکی ہیں۔
ان کتابوں کو سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر ، فلاحی اداروں ، اسلامی مراکز اور مساجد وغیرہ میں تقسیم کی گئی ہیں۔
«ملک فهد» پبلشرز شمال مغربی مدینہ شھر میں تبوک کے مقام پر واقع ہے اور شھر کے اہم مراکز میں اسکا شمار ہوتا ہے۔ اس مرکزمیں قرآن مجید اور تفسیر کی کتابیں دنیا کی اہم زبانوں میں ترجمے کے ساتھ شائع اور سعودی عرب کے اندر اور بیرون ممالک میں ارسال کئے جاتے ہیں ۔ اس مرکز میں آڈیو کیسیٹوں اور قرآنی سی ڈیز پر بھی کام ہوتا ہے ۔