ایکنا نیوز- جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام سات ستمبر کو کوئٹہ پاکستان کے مرکز میں میزان چوک کے مقام پر فلسطینیوں سے اظھار یک جہتی ، اسرائیلی مظالم کی مذمت اور امت اسلامی کی بیداری کے لیے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس ریلی کی کامیابی کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان اور مختلف تنظیمیں بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ دیگر پارٹیوں اور سول سوسائٹی کو اس ریلی میں شرکت پر آمادہ کرسکے۔
اس ریلی میں پاکستان کے دیگر شہروں سے علماء کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر مولانا سراج الحق بھی شرکت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے گذشتہ دنوں جماعت اسلامی کراچی میں فلسطینیوں سے اظھار یک جہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف کامیاب میلین مارچ اور ریلی نکال چکی ہے جسمیں لاکھوں پاکستانیوں ،شیعہ – سنی سمیت عیسائی برادری بھی شریک تھی ۔