پاپ ڈائیلاگ گروپ کے سربراہ کے نام ابراهیمی‌ترکمان کا پیغام

IQNA

پاپ ڈائیلاگ گروپ کے سربراہ کے نام ابراهیمی‌ترکمان کا پیغام

9:17 - September 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1446164
بین الاقوامی گروپ: ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ نے ایک پیغام میں پاپ ڈائیلاگ گروپ کے سربراہ کے نام لکھاہے سچی دینداری معاشروں میں عدالت اور امن و محبت کا ضامن بن سکتی ہے

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابراهیمی‌ترکمان نے پاپ ڈائیلاگ گروپ کے سربراہ ژان لویی ٹوران کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ دینداری معاشروں میں عدالت اور امن و محبت کا ضامن بن سکتی ہے اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے فکری مقابلہ تمام توحید پرستوں پر لازم ہے۔

پیغام کا متن کچھ یوں ہے :
 آج ہم داعش جیسی گمراہ اور تکفیری دہشت گرد گروپ کا سامنا کررہے ہیں جو مسلمانوں ،عیسائیوں اور اقلیتوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ مساجد،کلیسا،صومعہ اور کوئی عبادت خانہ عراق اور شام میں ان  سے محفوظ نہیں۔ جھل و حماقت کے یہ پیکر اور ہر دلیل ومنطق سے عاری دہشت گرد روز بروز اصول دین سے دور دنیا کے امن کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں 
تمام اسلامی علماء اس بات پر متفق ہیں کہ داعش ایک گمراہ اور اسلام مخالف تنطیم ہے جسکا رویہ پیغمبر اسلام (ص)
جو رحمت اور محبت کا پیکر ہے جنکے بارے میں یوں کہا گیا ہے
«وَمَا أَرْسَلْنَاکَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِینَ» (انبیاء آیه107)

کے بالکل برعکس ہے۔
بلاشک خالص دین  جو ہمیشہ عقل اور دلیل پر مبنی ہے عدالت اور امن کا ضامن بن سکتا ہے لہذا ان جیسی دہشت گرد تنظیموں سے مقابلہ تمام آسمانی ادیان کے پیروکاروں پر لازم ہے
مجھے امید ہے کہ مذہبی لیڈروں اور مسلم – عیسائی علماء کی مدد سے جوانوں کو ہم ان گمراہ اور شدت پسند گروپ سے دور رکھنے میں کامیاب ہوں گے جو اپنی شدت پسندانہ سوچ سے خون ناحق بہانے میں مصروف ہے
میں ایک بار پھر مذاہب ڈائیلاگ کونسل کے ایران میں سربراہ کی حیثیت سے اس تکفیری تنظیم کے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور امید ہے کہ پاپ ڈائیلاگ کونسل  اور ممبران واٹیکن میں مثبت اقدامات سے مشترکہ تعاون سے اہل دانش ، حریت پسند اور علماء کی مدد سے ان نادرست افکار کے راستے کو روکنے میں کامیاب ہوں گے۔

1445541

ٹیگس: پاپ ، مذاہب ، مسلمان ، شدت
نظرات بینندگان
captcha