پاکستان کے شہر کوئٹہ میں شھدائے یوم القدس کی چوتھی برسی کی تقریب

IQNA

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں شھدائے یوم القدس کی چوتھی برسی کی تقریب

9:21 - September 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1446173
بین الاقوامی گروپ: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے تقریب بروز جمعہ منعقد ہوگی

 ایکنا نیوز- شہدائے یوم القدس اور دیگر شہدائے ملت جعفریہ کی یاد اور انکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے امامیہ طلباء کی جانب سے پانچ ستمبر بروز جمعہ کو تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 
اس تقریب میں مقامی علماء کے علاوہ معروف دانشور مرتضی زیدی اور پاکستان کے نامور منقبت خوان اور نوحہ خوانوں کی شرکت بھی متوقع ہے ۔
تقریب بروز جمعہ چار بجے جنرل محمد موسی کالج میں منعقد ہوگی جسمیں تمام خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ۲۰۱۰ کو کوئٹہ کے میزان چوک میں  یوم القدس  کی ریلی پر خودکش حملے میں سو کے قریب بیگناہ روزہ دار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے ۔

 

ٹیگس: قدس ، ریلی ، تقریب
نظرات بینندگان
captcha