داعش: کفار کا خون بہانے میں کوتاہی نہ کیجیے!

IQNA

داعش: کفار کا خون بہانے میں کوتاہی نہ کیجیے!

7:07 - September 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1452869
بین الاقوامی گروپ: داعش ترجمان نے اپنے خلاف بننے والے اتحاد میں شامل ممالک کے عوام کو کافر اور بے دین قرار دیتے ہوئے انکے خون بہانے کا حکم صادر کردیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے المصری الیوم کے مطابق داعش ترجمان العدنانی نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ، اسکے اتحادی فرانس،کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دیگر حامی ممالک کے عوام کو جہاں موقع ملے ،قتل کردیا جائے۔
العدنانی نے مزید کہا: یہودی الّو اوباما،اسلامی مفتی بن چکا ہے اور اسلام کی دفاع میں بیان جاری کرتا ہے کہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں
داعش کے ترجمان کا کہنا ہے: بوڑھاجان کیری،اسلامی وکیل بن چکا ہے اور لوگوں کو پیغام دیتا ہے کہ داعش اسلام کو تباہ کررہی ہے اور یہ اسلام دشمن تنظیم ہے

العدنانی نے حامیوں سے اس پیغام میں کہا ہے: بارودی مواد سے اسلام دشمنوں کے راستوں کو تباہ کردو، انکے مراکز اور گھروں پر حملہ کرکے ان کے سروں کو تن سے جدا کردو اور انکو آرام سے رہنے نہیں دینا۔

1452707

نظرات بینندگان
captcha