امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور سربراہی کی صلاحیت نہیں رکھتا

IQNA

امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور سربراہی کی صلاحیت نہیں رکھتا

15:12 - September 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1453716
بین الاقوامی گروپ:دہشتگردی کا اصلی سرچشمہ امریکہ اور صہیونی حکومت ہے اور اس غاصب کا حامی امریکہ ہی دہشتگرد گروہوں کو وجود میں لانے کا سبب ہے اس لئے اخلاقی لحاظ سے امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتا

ایکنا نیوز-حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے العالم چینل سے لائیو خطاب میں کہا کہ دہشت گردوں نے عرسال سے فوجی جوانوں کو اغوا کیا اور ان فوجیوں کی واپسی تمام لبنانیوں کے لئے اہم ہے اور یہ مسئلہ کسی حزب یا گروہ سے متعلق نہیں ہے اور لبنانی فوجیوں کی آزادی کے لئے تمام لبنانیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا البتہ اس مسئلے میں کمزور موقف اپنانا درست نہیں ہوگا۔

حسن نصراللہ  نے داعش کے خلاف جنگ اور اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، دہشتگردی کا اصلی سرچشمہ ہے اور دہشت گرد صہیونی حکومت کا حامی ہے اور امریکہ نے ہی دہشتگرد گروہوں کو جنم دیا ہے  اس لئے اخلاقی لحاظ سے امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ہم ایک اصولی موقف رکھتے ہیں اور اس اتحاد سے اور داعش سے ہماراکوئی تعلق نہیں اور امریکی مفادات کے بھی ہم حامی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس مر کی ہے کہ دہشت گردوں کو امداد دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

سید حسن نصراللہ نے یمن میں انقلابیوں کی کامیابی اور حکومت کے ساتھ معاہدے اور مذاکرات کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

1453351

نظرات بینندگان
captcha