تحقیقات کے مطابق: ہالینڈ میں دو تہائی مساجد پر اب تک حملہ ہوچکا ہے

IQNA

تحقیقات کے مطابق: ہالینڈ میں دو تہائی مساجد پر اب تک حملہ ہوچکا ہے

12:19 - November 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1466103
بین الاقوامی گروپ: سروے کے مطابق اسلام مخالف تبلیغات کی وجہ سے دس سالوں میں اب تک 69 فیصد مساجد پر ہالینڈ میں حملہ ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق ہالینڈ میں اسلام مخالف سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے
ہالینڈ کے محقق اور کتاب«اسلام مخالف تبلیغات اورتعصب» کے مصنف  «اینکه وندروالک» کا کہنا ہے: قومی اور بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے مساجد پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں اور آیندہ کیا ہوگا کچھ نہیں کہا جا سکتا
اس سروے کے مطابق اسلام مخالف تبلیغات کی وجہ سے مساجد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے
مساجد پر حملوں میں مساجد کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹنے ، آگ لگانے ، اسٹاف اور خدمت کاروں پر حملے اور دھمکی آمیز خطوط لکھنے کے واقعات  شامل ہیں
مسجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے لکھنے اور مسجدوں میں سور کا گوشت پھینکنا وغیرہ بھی دیکھا گیا ہے
قابل ذکر ہے کہ ہالینڈ کی ۱۶ میلین آبادی میں ایک میلین مسلمان رہتے ہیں جنمیں سے اکثر ترک یا مراکشی نژاد ہیں۔

1465671

ٹیگس: مسجد ، ہالینڈ ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha