ایکنا نیوز- العام نیوز کے مطابق مصری مفتی کے مشیر ابراھیم نجم نے داعش کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا خدا مصر کا نگہبان ہے اور مغلوں کی طرح داعش کا انجام بھی ہمارے ہاتھوں ہوگا
نجم نے کہا : دہشت گرد جھوٹے اور گمراہ کن فتووں اورعورتوں کی لاللچ دے کر جوانوں کو شامل کر رہے ہیں اور انکے سربراہ کی جانب سے قرآن و احادیث کی غلط تفسیر کی جارہی ہے
انہوں نے کہا :یہ دہشت گرد گروپ خون بہانے کا عاشق ہے اور اپنی ناجائز کاروائیوں کو قرآن سے غلط انداز میں تفیسر کرنے کی کوشش اور اپنے ان انسانیت سوز کاموں کو شریعت کے نام سے پیش کرتا ہے جن سے غیر مسلموں کے زہنوں میں اسلام کا غلط تصور پیدا ہوتا ہے اور جو نقصان اس گروپ سے اسلام کو پہنچ رہا ہے وہ اسلام دشمن سے بھی نہیں پہنچتا۔