ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق –اس اجلاس میں ثقافت و معارف قران سينٹر كے سربراہ جناب حجۃ الاسلام و المسلمين علی خراسانی نے كہا كہ قرآن مجيد سے متعلق كوئی جامع انسائيكلو پیڈيا نہیں تھا اس لیے ثقافت و معارف قرآن سينٹر نے اس انسائيكلو پیڈيا كی تدوين كا كام شروع كيا هے-اس انسائيكلو پیڈيا میں تعليمات اھلبيتۜ اور معتبر كتب سے استفادہ كيا گيا ہے –
یہ انسائيكلو پیڈيا دوسو محقيقين كی زحمتوں كے ساتھ تدوين كيا جارہا ہے جس كی چار جلدیں ابھی تك منظر عام پر آچكی ہیں –اميد ہے كہ آﺋندہ آٹھ سالوں تك اس انساﺋيكلوپیڈيا كی تدوين كا كام مكمل ہوجاۓ گا-