حزب ملی سكاٹ لينڈ كے رہنما:اسكاٹ لينڈ میں پہلا اسلامی مدرسہ قائم كيا جاۓ گا-

IQNA

حزب ملی سكاٹ لينڈ كے رہنما:اسكاٹ لينڈ میں پہلا اسلامی مدرسہ قائم كيا جاۓ گا-

14:53 - January 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1518710
بين الاقوامی گروپ: اسكاٹ لينڈ میں ہونے والے انتخابات میں حزب ملی كی كاميابی كی صورت میں پہلا اسلامی مدرسہ قائم كيا جاۓ گا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ٹائمز آن لائن كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب ملی كے رہنما اليكس سامونڈ نے يقين دلايا ہے كہ وہ ہر مذھب كو اس كے مطابق تعليم حاصل كرنے كو قانونی شكل دیں گے-موصولہ رپورٹ كے مطابق انہوں نے كہا كہ اگر ہماری پارٹی برسر اقتدار آ گئی تو مسلمانوں كے بچے اسلامی مدرسہ میں تعليم حاصل كریں گے-اور ہم مسلمانوں كہ اس مطالبے كو كہ ان كے لیے ايك اسلامی مدرسہ ہونا چاہیے احترام كی نگاہ سے ديكھتے ہیں –بہت سارے مسلمان كہ جن كے بچے عيسائی سكولوں میں تعليم حاصل كرتے ہیں اس سے خوش نہیں ہیں-بلكہ ان كا یہ مطالبہ ہے كہ ان كے لیے الگ اسلامی سكول ہونا چاہیے-

نظرات بینندگان
captcha