خراسان رضوی كی دیہی آبادی میں ۵۰ قرآنی سنٹرز كی تاسيس كی جائے گی

IQNA

خراسان رضوی كی دیہی آبادی میں ۵۰ قرآنی سنٹرز كی تاسيس كی جائے گی

13:46 - April 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1643718
قرآنی سرگرمياں گروپ: خراساں رضوی كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے انچارج نے خبر دی ہے كہ رواں سال میں خراسان رضوی كی دیہی آبادی میں ۵۰ قرآنی سنٹرز كھولے جائیں گے۔
خراسان رضوی كے اداره تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے انچارج ''محمد عليزادہ '' نے قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ رواں سال میں خراسان رضوی كے ۵۰ دیہاتوں میں ۵۰ قرآن سنٹرز تاسيس كیے جائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ قرآنی سنٹرزان دیہاتوں میں كھولے جائیں گے جن كے نزديك ہی دفتر تبليغات اسلامی ہو گا۔ جناب''علی زادہ'' نے كہا كہ ان سنٹرز كی تاسيس كے بعد قرآنی كلاسوں میں شركت كے خواہش مند لوگ اپنے گاؤں ہی میں قرآنی كلاسوں میں شركت كر سكیں گے۔ اور ادارہ تبليغات اسلامی خراسان رضوی نے ان قرآنی سنٹرز كے لیے اساتذہ كا انتظام كرے گا۔
239310

نظرات بینندگان
captcha