زمبيا میں حضرت فاطمہ معصومہ(س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

زمبيا میں حضرت فاطمہ معصومہ(س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

14:14 - October 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1839607
بين الاقوامی گروپ: زمبيا كی امام رضا(ع) مسجد میں نماز مغرب وعشاء كے بعد حضرت فاطمہ معصومہ(س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ايك جشن منعقد ہو رہا ہے جس میں اہل بيت(ع) كے چاہنے والے شركت كر رہے ہیں۔
زمبيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام محمد اسدی موحد نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پروگرام میں دعائے توسل كی تلاوت كے بعد ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے شہر قم كی فضيلت اور رضوی ثقافت و دينی معارف كی ترويج میں حضرت معصومہ(س) كے كردار كے بارے میں تقرير كی ہے۔
اس كے علاوہ اردو زبان كے عالم دين سيد اياد اور مسجد النبی(ص) كے امام جماعت شيخ رشيد بھی اس پروگرام میں حضرت فاطمہ معصومہ(س) كے بارے میں تقرير كریں گے۔
480318

نظرات بینندگان
captcha