بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الرسالۃ نیٹ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سیٹلائٹ نائلسٹ كے عہديداروں نے كہا ہے كہ شيعوں كی اہانت اور ان پر جھوٹے الزامات لگانے اور شيعوں اور سنيوں كے درميان اختلافات كو ايجاد كرنے كی وجہ سے سیٹلائٹ نائلسٹ سے اس چينل كی نشريات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
مصر كے وزارت اطلاعات و نشريات نے اس بارے میں كہا ہے كہ سیٹلائٹ نائلسٹ كے عہديداروں نے سیٹلائٹ چينل الصفا كے پروگرام كا جائزہ لينے كے بعد انہیں سمجھوتے كی شرائط كے مخالف قرار ديا ہے لہذا سیٹلائٹ نائلسٹ سے اس چينل كی نشريات كو بند كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
ياد رہے كہ شدت پسند سیٹلائٹ چينل "الصفا" كويت كے وہابيوں سے وابستہ ہے جو ان كی سرمایہ كاری سے مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے اور مذہب شيعہ كی اہانت كرنے میں سرگرم عمل ہے۔
676053