ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق يوكرائن كے مذہبی امور كے ادارے نے اعلان كيا ہے ۔ پہلے تعليمی بين الاقوامی اسلام شناسی كورس میں نوجوان سكالرز اور مذہبی مدارس كے فارغ التحصيل طلباء يوكرائن كے مختلف علاقوں سے شركت كر رہے ہیں، یہ كورس 12 جولائی كو شروع ہوا ہے اور 16 جولائی كو اختتام پذير ہو گا ۔
یہ تعليمی كورس يوكرائن اسلام شناسی مركز نے ترتيب ديا ہے اور ابھی جاری ہے اس كورس میں يوكرائن اور دنيا كے مختلف ممالك میں اسلام كی وضعيت كے بارے میں شركاء كو آشنا كرايا جائے گا ۔
اس كورس میں يوكرائنی مفتی سعيد اسماعيل اف، مركز اسلام شناسی يوكرائن كے چئيرمين زاھد نواب ، مذہبی سكالر اور خطيب سيران عارف اف، اسلام میں حقوق ، مذہبی مصادر اور جہاد كا مفہوم وغيرہ پر گفتگو كریں گے ۔
1052939