استنبول يونيورسٹی میں فارسی زبان كے پانچویں تعليمی كورس كا اختتام

IQNA

استنبول يونيورسٹی میں فارسی زبان كے پانچویں تعليمی كورس كا اختتام

23:18 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2369245
ثقافت و ہنر گروپ : استنبول يونيورسٹی كے شعبہ ايران شناسی میں فارسی زبان اور ادبيات كا پانچواں كورس اپنے اختتام كو پہنچا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، یہ اختتامیہ تقريب استنبول میں ايرانی قونصل خانے كے ثقافتی ماہرين ، كورس كے اساتيد ، استنبول يونيورسٹی كے شعبہ فارسی زبان اور ادبيات كے صدر كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ابتدا میں استنبول يونيورسٹی كے شعبہ فارسی زبان اور ادبيات كے صدر علی گوزل يوز نے اس قسم کے كورسز منعقد کرنے پر ايرانی قونصل خانے كی كوششوں كو سراہتے ہوئے شكریہ ادا كيا اور ان كورسز كی مدت میں اضافے كی اپيل كی ہے ۔
1053608
نظرات بینندگان
captcha