ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كےشعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۵ جولائی كو منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں اسلامی يونيورسٹی وثيقہ كے وائس چانسلر حجت الاسلام و المسلمین "وصی حسن خان" سميت متعدد علما نے حضرت عباس (ع) كی سيرت اور اخلاقی فضائل كا جائزہ ليا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمين وصی خان نے "صابر عمرانی" كے توسط سے آيات قرآنی كی تلاوت كے بعد حضرت عباس(ع) كے فضائل بيان كیے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : جو بھی اپنے كردار اور شخصيت میں رشد و ترقی چاہتا ہے اسے چاہیئے كہ وفاداری كو اپنی زندگی کا ہدف بنالے اور اس كے لیے حضرت عباس (ع) سب سے بہترين نمونہ عمل ہیں ۔
1054295