تاتارستان میں خواتين كے لئے اسلامی تعليمات كے كورس كا انعقاد

IQNA

تاتارستان میں خواتين كے لئے اسلامی تعليمات كے كورس كا انعقاد

21:57 - July 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2371235
ادب و آرٹ گروپ : جمھوری تاتارستان كے علاقے اليوزان میں مذہبی امور كے ادارے كی طرف سے خواتين كے لئے اسلامی تعليمات كا كورس منعقد ہو رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ كورس 16 سے 45 سال كی خواتين كے لئے 8 جولائی سے شروع ہوئے ہیں ۔ ان كورسزز كی كلاسیں صبح اور عصر كے وقت ہوتی ہیں یہ كورسزز 19 جولائی كو ختم ہوں گے ۔
ان كورسزز كے معلم علوم قرآنی قادريا خانم ماملی يوا نے كہا كہ یہ تعليمی كورس موسم گرما كی تعطيلات كی مناسبت سے علاقے كی خواتين كے لئے منعقد كئے گئے ہیں ۔ اس كورس میں قرائت اور حفظ قرآن ، احكام اسلامی ، حديث شناسی پيامبر اسلام كی سيرت پڑہائی جا رہی ہے ۔
1055048
نظرات بینندگان
captcha