ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ جنوب مغربی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق ، جامعۃ الزہرا(ع) کی کوششوں سے منعقدہونے والی اس نشست کا ہدف شہریوں کو ماہ رمضان کی فیوضات اور برکات سے استفادہ کرنے کے لیے مکمل طور پر آمادہ کرنا ہے ۔
واضح رہے کہ روزہ کے فضائل کا بیان ، خطبہ شعبانیہ ، ماہ رمضان ؛ قرآن کی بہار ، ماہ رمضان کی دعائیں اور اعمال ، دعائے افتتاح اور ابوحمزہ ثمالی کی فضیلت ، روزے کے احکام اور انکا فلسفہ ، شب قدر کی فضیلت اور ماہ شعبان کے آخری دنوں کی دعا کا ترجمہ وغیرہ اس کانفرنس کے اصلی موضوعات میں شامل تھے ۔
1055375