اسپين ؛ ماہ رمضان كی مناسبت سے ثقافتی پيكج كی تقسيم

IQNA

اسپين ؛ ماہ رمضان كی مناسبت سے ثقافتی پيكج كی تقسيم

23:19 - July 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2372277
ثقافت وہنر گروپ : ماہ رمضان كی آمد كے موقع پر اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر نے اسپين كے مسلمانوں كے درميان بيرون ملك مقيم ايرانيوں كے ثقافتی ادارے كی جانب سے تيار كیے گئے خصوصی ثقافتی پيكجز تقسيم كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، ماہ رمضان كی دعاؤوں ، خاندانوں كے لیے خصوصی تعليمی سافٹ وئيرز كے مجموعوں پر مشتمل ان پيكجز كی تقسيم ماہ رمضان كی مناسبت سے اسپين میں ايرانی كلچرل سينٹر كے ثقافتی پروگراموں كا حصہ ہے ۔
اسی طرح كلچرل سينٹر كی جانب سے رمضان كے پربركت مہينے كی آمد كے موقع پر اسلامی اداروں اور اسپين میں مقيم ايرانی اور غير ايرانی مسلمان شخصيات كو مبارك باد كے پيغامات ارسال كیے ہیں ۔
واضح رہے كہ كلچرل سينٹر كی جانب سے ماہ رمضان كے آخری جمعے جو قدس كا عالمی دن بھی ہے ، كی مناسبت سے مختلف نشستوں اور كانفرنسوں كا اہتمام بھی كيا جائے گا ۔
1055139
نظرات بینندگان
captcha