ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ جنوب مغربی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق ، ملک کے ممتاز عالم دین باقر امام زیدی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ نشست نامور علما اور مذہبی مفکرین جیسے مرزا محمد اطہر ، حجت الاسلام و المسلمین محمد حسنین باقری، حجت الاسلام و المسلمین لیاقت رضا ، محمد اقتدار حسین فاروقی اور ان کے علاوہ طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں منعقد کی گئی ہے ۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس نشست کے دوران ماہرین اور مفکرین نے امام حسین (ع) ، امام زمانہ (عج) اور حضرت ابو الفضل عباس (ع) کی سیرت اور فضائل کے بارے میں مفصل خطاب کیے ہیں ۔
1056184