لاہور ؛ (الزہرا(ع)) چينل سے رمضان كے خصوصی پروگراموں كی براہ راست نشريات

IQNA

لاہور ؛ (الزہرا(ع)) چينل سے رمضان كے خصوصی پروگراموں كی براہ راست نشريات

23:23 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373109
ثقافت و ہنر گروپ : پاكستان شہر لاہور میں مقامی چينل الزہرا(ع) سے ماہ رمضان كے خصوصی پروگراموں كو براہ راست نشر كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، یہ خصوصی پروگرام (حسين نعيم) كے توسط سے پيش كیے جائیں گے ۔
واضح رہے كہ حجت الاسلام و المسلمين محمد حسين اكبر كا درس قرآن ،ماہ رمضان كے فضائل بيان كرنے كے لیے شيعہ اور سنی علما كی موجودگی میں بزم معرفت جيسے پروگرام اس چينل سے نشر كیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ الزہرا مقامی چينل كے پروگرام لاہور كے مختلف علاقوں من جملہ جوہر ٹاؤن ، ٹھوكر نياز بيگ ، اور واپڈا ٹاؤن میں اپنے خصوصيات نشريات پيش كرے گا ۔
1050315
نظرات بینندگان
captcha