تھائی لينڈ میں ماہانہ اسلامی مجلے "فيملی لائف" كے نئے شمارے كی اشاعت

IQNA

تھائی لينڈ میں ماہانہ اسلامی مجلے "فيملی لائف" كے نئے شمارے كی اشاعت

23:34 - July 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2376733
ثقافت و ہنر گروپ : تھائی لينڈ میں ماہانہ اسلامی مجلے "فيملی لائف" كا ۷۲ واں شمارہ تھائی زبان میں شائع كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ شمارہ خواتين اور اسلامی ملبوسات كے ڈيزائن اور مسلمان خاندانوں كے گھريلوں مسائل كے حل جیسے موضوعات پر مشتمل ہے جس كو ۲۲ جولائی بروز پير شائع كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ اسلامی دنيا اور تھائی مسلمانوں سے مربوط اخبار ، ، مسلمانوں كے مختلف مذہبی پروگراموں كی رپورٹ اور اعلانات ، ملك میں اسلامی مدارس اور تعليمی مراكز كی معرفی اس مجلے کے ديگر موضوعات میں سے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ۸۰ صحفوں پر مشتمل اس مجلے كے دو ہزار نسخے شائع كیے گئے ہیں جس كی قيمت ۵۰ بات ہے ۔
1059943
نظرات بینندگان
captcha