ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار نماز مغرب كے بعد منعقد ہوا اور اس میں معروف واعظ تسنيم مھدی(Tasneem Mahdi)، نے صداقت كے موضوع پر خطاب كيا ۔
مہدی نے خيال ظاہر كيا : صداقت كا نامہ اعمال میں وزن انتہائی سنگين ہے اور امام علی (ع) كے بموجب فرمان تقویٰ ، ادائے امانت اور راست گوئی مومن كے لیے زينت بخش ہے ۔
انہوں نے سوره مائده كی آيه 119"قَالَ اللّهُ هَذَا یَوْمُ یَنفَعُ الصَّادِقِينَ صِدْقُهُمْ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِی مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا رَّضِیَ اللّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ" كا ترجمہ و تفسير بھی وضاحت سے پيش كيا ۔
1061884