ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی وزير اعظم كے سياسی مشير يوسف رزقہ نے ايك پريس كانفرنس میں اميد ظاہر كی كہ اسلامی سربراہ اجلاس كے شركا عملی اقدامات كر كے سنجيدگی كے ساتھ مسجد الاقصٰی كی حمايت كریں ۔
انہوں نے اس امر كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ ان اجلاسوں میں صرف زبانی بيان پر اكتفا كيا جاتا ہے ، كہا : صیہونی ان قراردادوں كو بالكل اہميت نہیں ديتے لہٰذا ہم اميد كرتے ہیں كہ اجلاس عملی اقدامات پر زور دے گا ۔
1079687