آیت اللہ ری شہری کی کتاب "قرآن و حدیث میں خوشی کے نمونے" کی اشاعت

IQNA

آیت اللہ ری شہری کی کتاب "قرآن و حدیث میں خوشی کے نمونے" کی اشاعت

23:50 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404405
فکر گروپ : آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کے قلم سے لکھی گئی کتاب "قرآن و حدیث میں خوشی کے نمونے" کو دارالحدیث بلشرز کی جانب سے عربی اور فارسی دو زبانوں میں شائع کیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، یہ کتاب ۹ فصلوں پر مشتمل ہے جس کی پہلی فصل ؛ "اسلام میں خوشی کے نمونے" میں مختلف عناوین من جملہ خوشی منانے کی بعض آفات ، بے جا پریشان کن بیماریوں کا علاج ، خوشی کے اسباب کا استعمال ، دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش، خوشی منانے کے آداب کی رعایت وغیر کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ خواہشمند حضرات اس کتاب اور دارالحدیث بلشرز کی دوسری کتابوں کی خرید کے لیے اس پتے پر رجوع کریں : شارع معلم ، شہدا چوک بلاک نمبر ۱۲۵ قم ایران ۔
1090460
نظرات بینندگان
captcha