امام صادق(ع) ؛ شیعوں میں اسلامی مذاہب کے درمیان تقریب کے علمبردار

IQNA

امام صادق(ع) ؛ شیعوں میں اسلامی مذاہب کے درمیان تقریب کے علمبردار

23:49 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404410
فکر گروپ : امام صادق (ع) کا شیعوں کے درمیان اسلامی مذاہب کے درمیان تقریب کا بہترین نمونہ قرار دیا جا سکتا ہے ، جو اہل سنت کے مختلف فرقوں کے ساتھ مکمل ثقافتی اور فکری تعلقات کی وجہ سے تمام اہل سنت کے مورد تائید اور توجہ رہے ہیں ۔
تربیت مدرس یونیورسٹی کے تاریخ اسلام کے استاد "صادق آیینہ وند" نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران امام صادق(ع) کے علمی اور ثقافتی انقلاب کے ساتھ ساتھ اسلامی مذاہب کے درمیان تقریب میں آن حضرت(ع) کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام صادق(ع) کے زمانے کی خاص تاریخی شرائط کی بدولت ان کوبنی امیہ اور بنی عباس کے درمیان اقتدار کے لیے ہونے والی جنگ سے استفادہ کرتے ہوئے علمی اور ثقافتی سرگرمیاں انجام دینے کا موقع ملا ہے کیونکہ اس وقت بنی امیہ اور بنی عباس امام صادق(ع) کو کنٹرول کرنےکی طاقت نہیں رکھتے تھے ۔
1090203
نظرات بینندگان
captcha