ايران ؛ "اسلام اور تعليم" كے عنوان سے پہلی قومی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

ايران ؛ "اسلام اور تعليم" كے عنوان سے پہلی قومی كانفرنس كا انعقاد

23:45 - September 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2408416
فكر گروپ : ۱۴ اور ۱۵ نومبر كو شہيد رجائی تربيت يونيورسٹی اور كچھ ديگر اداروں كے تعاون سے "اسلام اور تعليم" كے موضوع پر پہلی قومی كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، اسلام میں مختلف علوم كی تعليمی روشوں كی ترقی اور شناخت ، تعليمی ميدانوں میں اسلام كی صلاحيتيوں كا تعارف اور اسلام میں مختلف علوم كی تعليم كے حوالے سے كی گئی تحقيقات كا شمار اس پہلی قومی كانفرنس كے اہداف میں ہوتا ہے جو ۱۴ اور ۱۵ نومبر كو منعقد كی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ ۳۰ ستمبر كانفرنس كے لیے مقالے ارسال كرنے كی پہلی تاريخ ہوگی اسی طرح كامياب مقالوں كا اعلان بھی مقررہ تاريخ كے ۱۰ دن بعد كيا جائے گا جبكہ یہ كانفرنس ۱۴ اور ۱۵ نومبر كو منعقد كی جائے گی ۔
1093803
نظرات بینندگان
captcha