"منطق" كے موضوع پر عقلی معارف نامی مجلے كے اكيسویں شمارے كی اشاعت

IQNA

"منطق" كے موضوع پر عقلی معارف نامی مجلے كے اكيسویں شمارے كی اشاعت

23:45 - September 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2408418
فكر گروپ : منطق كے موضوع پر عقلی معارف نامی مجلے كے اكيسویں شمارے كو امام خمينی (رہ) تعليمی اور تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ سے وابستہ عقلی اسلامی علوم انسائيكلوپیڈٰيا كی كوششوں سے شائع كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، اس شمارے میں "تحليل میں برہان كے مقدمات كی شرائط" كے عنوان سے محمد امين ابو الحسنی اور "منطقی تعريف كے عدم امكان پر مبنی فخر رازی كے نظريات كا تنقيدی جائزہ" كے عنوان سے رحمت اللہ رضائی كے مقالوں كو شائع كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ محمد باقر ملكيان كے "منطق اور زبانی مباحث" اور ابراہيم نوئی كے "الوظائف فی المنطق" كی تصحيح كے عنوان سے دو ديگر مقالے بھی اس اكيسویں شمارے كا حصہ ہیں ۔
1093762
نظرات بینندگان
captcha