شش ماہی مجلے "حبل المتين" میں وحدت اسلامی كے موضوع پر مقالہ تحرير كرنے كی دعوت

IQNA

شش ماہی مجلے "حبل المتين" میں وحدت اسلامی كے موضوع پر مقالہ تحرير كرنے كی دعوت

23:52 - September 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2409209
فكر گروپ : اہل سنت كے مذہبی مدارس كی كونسل سےوابستہ شش ماہی مجلے "حبل المتين" نے وحدت اسلامی كے موضوع پر مقالے ارسال كرنے كی دعوت دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مذكورہ مجلے نے تمام مصنفين اور محققين بالخصوص سنی اساتيد اور علما كو مجلے كے لیے وحدت اسلامی اور دينی علوم كے مختلف موضوعات پر مقالے تحرير كرنے كی دعوت دی ہے ۔
واضح رہے كہ خواہشمند حضرات اپنے مقالوں كو حبل المتين كے ايميل «hablolmatin@dmsonnat.ir» پر ارسال كر سكتے ہیں ۔ یہ مجلہ صرف ايسے مقالوں كو قبول كرے گا جو اسلامی علوم كے مختلف شعبوں میں نئی تحقيقات پر مشتمل ہونے كے ساتھ ساتھ وحدت اور تقريب بين مذاہب کا جنبہ بھی ركھتے ہوں ۔
1095625
نظرات بینندگان
captcha