ابلیس نے آدم کے روحانی پہلو سے چشم پوشی کی / اسماء الہی کاعلم آدم کی فضیلت کا راز

IQNA

ابلیس نے آدم کے روحانی پہلو سے چشم پوشی کی / اسماء الہی کاعلم آدم کی فضیلت کا راز

23:50 - September 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2409238
فکر گروپ : ابلیس نے اپنی نظروں کو آدم کے مادی پہلو تک محدود کیا اگرچہ کہ وہ آدم کے روحانی پہلو سے بخوبی واقف تھ لیکن اس کے باوجود شیطان نے اس سے چشم پوشی کی درحالنکہ وہ اس بات کو جانتا تھا کہ آدم کو اس پر روحانی اور اسماء الہی کے علم کے لحاظ سے برتری حاصل ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، حوزے اور یونیورسٹی کے استاد اور نوظہور روحانی تحریکوں کے حوالے سے ۹ جلد کتاب کے مصںف حجت الاسلام و المسلمین محمد تقی فعالی نے طلباء کی قرآنی سرگرمیوں کے ادارے میں "خودساختہ عرفانی تحریکوں کے آفات" کے عنوان سے منعقد ہونے والی انیسویں نشست میں شیطان پرستی کی بحث کے دوران قرآنی آیات میں شیطان کے معنی و مفہوم کا جائزہ لیا ہے ۔
1095280
نظرات بینندگان
captcha