تہران يونيورسٹی میں "اسلام میں عدالت" كے عنوان سے نشست كا انعقاد

IQNA

تہران يونيورسٹی میں "اسلام میں عدالت" كے عنوان سے نشست كا انعقاد

20:47 - December 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2460800
فكر گروپ: 15 دسمبر كو "اسلام میں عدالت" كے عنوان سے تہران يونيورسٹی میں نشست منعقد ہورہی ہے جس میں 25 ملكی اور 16 غير ملكی آرٹيكل پيش كئے جائیں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق سماجی اور ثقافتی علوم كے تحقيقاتی سنٹر كے سربراہ اور اس كانفرنس كے سيكرٹری جنرل محمد رضا حاتمی نے اس كانفرنس كے انعقاد كی تاريخ 15 دسمبر كا اعلان كيا ہے اور كہا: یہ كانفرنس تہران يونيورسٹی كے قانون اور سياسی علوم كے ڈپارٹمنٹ میں منعقد ہوگی۔
انہوں نے اس كانفرنس كے بارے میں كہا: "اسلام میں عدالت" كے عنوان سے یہ كانفرنس تين نشستوں میں 15 دسمبر كو منعقد ہوگی۔ ملايشين يونيورسٹی "يو كے ايم" كے دو نمائندے اور اصغر افتخاری اور جلال درخشہ اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب میں خطاب كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا: اس افتتاحی تقريب كے بعد تين نشستیں شيخ انصاری ہال اور باقی نشستیں تہران يونيورسٹی كے قانون اور سياسی علوم كے ڈپارٹمنٹ كے ہال میں صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تك منعقد ہوں گے ۔ جس میں اسلام میں عدالت كے موضوع پر تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ اس تحقيقاتی سنٹر كے سربراہ نے تمام محققين، اساتذہ اور طلاب كو اس كانفرنس میں شركت كی دعوت دی ہے۔
1149584
نظرات بینندگان
captcha